قانونِ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ — 51 برس کا عہد
7 ستمبر 1974ء تاریخ کا وہ دن ہے جب امتِ مسلمہ نے قادیانیت کے کفر پر آخری ضرب لگائی اور قانونِ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ نافذ کیا۔ آج 7 ستمبر 2025ء کو اس قانون کو قائم ہوئے 51 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ صرف ایک قانون نہیں بلکہ لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ کی قربانیوں اور شہادتوں کا نتیجہ ہے۔ہم اپنے اسلاف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی جان و مال قربان کر کے عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کا دفاع کیا۔ آج بھی عالمی طاقتیں اور ان کے ایجنٹ اس قانون کو چھیڑنے کے خواب دیکھتے ہیں، مگر یاد رکھیں! ختمِ نبوت ﷺ کے محافظ اپنے خون کے آخری قطرے تک اس قانون کے تحفظ کے لیے ڈٹے رہیں گے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ، یہ قانون قیامت تک قائم و دائم رہے گا